الازہر يونيورسٹی حفظ كل قرآن كريم كا مقابلہ يمن میں منعقد كر رہی ہے

IQNA

الازہر يونيورسٹی حفظ كل قرآن كريم كا مقابلہ يمن میں منعقد كر رہی ہے

12:56 - August 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1817792
بين الاقوامی گروپ: الازہر يونيورسٹی يمن اور مصر كے حفاظ قرآن كا حفظ كل قرآن اور سنت نبوی (ص) كا مقابلہ يمن كے دارالحكومت صنعاء میں منعقد كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "يمن نيوز" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے تيسری ماہ رمضان سے شروع ہوں گے اور تين دن تك جاری رہیں گے۔ الازہر يونيورسٹی نے خبر دی ہے كہ یہ مقابلے يمن میں مصری سفارتخانے كی زير نگرانی صنعا شہر كے " السبعين" چوك میں واقع مصر كے ثقافتی سنٹر میں منعقد ہو رہے ہیں۔
ياد رہے كہ صنعاء میں مصری قونصلیٹ كے اراكين كی شركت سے دس ماہ مبارك رمضان كو ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
452574
نظرات بینندگان
captcha