بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ " الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبدالفتاح صلاح نے اس روزنامے سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ پورے اردن میں اس سال موسم گرما میں ۴۶۲۵ قرآنی سنٹرز قرآنی سرگرميوں میں مصروف عمل تھے۔ يوں گزشتہ سال كی نسبت ۶۰۰ مراكز كا اضافہ ہوا ہے۔ عبدالفتاح صلاح نے مزيد كہا كہ اردن كے مختلف علاقوں میں اس وقت موسم گرما كی قرآنی كلاسوں میں شركت كرنے والے منتخب افراد كی عزت افزائی كی جا رہی ہے۔ انہوں نے اردن كے مختلف علاقوں میں مساجد كی تعداد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اردن كے مختلف علاقوں میں تقريباً ۵ ہزار مساجد كی تعمير ہو چكی ہے جنہیں اردن كے مخير حضرات اور خيراتی اداروں نے تعمير كيا ہے۔
452601