عرب ليگ كی طرف سے صہيونی حكومت كے مظالم كو اقوام متحدہ میں پيش كرنے كا فيصلہ

IQNA

عرب ليگ كی طرف سے صہيونی حكومت كے مظالم كو اقوام متحدہ میں پيش كرنے كا فيصلہ

13:39 - August 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1817827
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ نے قدس شريف میں ہونے والے صہيونی حكومت كے مظالم كا مسئلہ ايك مرتبہ پھر اقوام متحدہ میں پيش كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجسی "Kuna" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل كے مشير اور اس ليگ میں فلسطينيوں كے امور كے انچارج " محمد صبيح" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ۹ اور۱۰ ستمبر كو قاہرہ میں عرب ممالك كے وزراء خارجہ كے اجلاس میں فلسطينيوں كی حالت زار اور قدس میں اسرائيلی مظالم كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔ انہوں نے عربی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسرائيلی مظالم كی وجہ سے اپنے گھروں كو مجبوراً ترك كرنے والے فلسطينيوں كی مدد كریں۔
452571
نظرات بینندگان
captcha