تركی كی وزارت مذہبی امور كی جانب سے يوكرائن میں امام جماعت كی روانگی

IQNA

تركی كی وزارت مذہبی امور كی جانب سے يوكرائن میں امام جماعت كی روانگی

13:46 - August 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1817840
بين الاقوامی گروپ: تركی كی وزارت مذہبی امور نے ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے يوكرائن كے شہر" اودسا" میں امام جماعت بھيجنے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Star" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يوكرائن كے مسلمانوں كی دراخواست پر تركی نے اس امام جماعت كو روانہ كيا ہے۔ انقرہ يونيورسٹی كے الہيات كالج كے فارغ التحصيل جناب رمضان چاواچ اس شہر كی مسجد میں ايك مہينہ تك دين مبين اسلام كی تبليغ كریں گے۔ اس كے علاوہ اودسا شہر كے مسلمانوں كے شرعی سوالوں كے جوابات دیں گے اور نماز جماعت قائم كریں گے۔
ياد رہے كہ اودسا شہر كی آبادی دس لاكھ سے زائد ہے۔
452678
نظرات بینندگان
captcha