بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "yenisafak" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے ابتدائی مقابلوں میں منتخب دس افراد ان مقابلوں میں شركت كرنے كے لئے مسجد" اولو جامی" میں اكٹھے ہوئے ہیں۔ تركی كے مختلف علاقوں میں " زيبا ترين قرائت" كے عنوان سے ہر سال منعقد ہونے مقابلوں میں اس سال" قونیہ" كے علی تل نے پہلی پوزيشن اور" استنبول" كے فاتح كئلئچ اوغلو اور "زو نگولداك" كے قادر دميرجی نے بالترتيب دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔ "وان" شہر كی مسجد میں ہونے والے ان مقابلوں میں دينی اور حكومتی شخصيات اور سينكڑوں مسلمانوں نے شركت كی تھی۔
453457