بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی خبررساں ايجنسی "سبأ نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن كے صوبے "ذمار" كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے انچارج "عبدالرقيب الصبری"نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے آٹھ دن تك جاری رہیں گے جن میں صوبے ذمار كے مختلف شہروں كے ۸۲ قراء اور حفاظ قرآن كريم شركت كریں گے ۔ ان مقابلوں كے اختتام پر پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں شركت كے لئے منتخب ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے حفظ كل قرآن كريم، قرائت، تجويد اور تفسير قرآن كريم كے شعبوں میں منعقد ہوں گے جن میں پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو نقدی انعامات سے نوازا جائے گا۔
453253