بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " براثا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سات سال سے كم عمر كے بچوں كے پروگرام نشر كرنے والے سیٹلائٹ چينل " البراعم" نے ايك كارٹونی ڈرامہ نشر كيا ہے جس میں اميرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام كی توہين كی گئی ہے۔
ياد رہے كہ امير قطر كی بيوی " موزہ بنت ناصر المسند" اور قطر كی تعليمی كونسل كے سربراہ كی كوشش سے اس چينل كا افتتاح ہوا تھا۔ خبررساں ايجنسی براثا نے اس توہين آميز كارٹونی ڈرامے كا تجزیہ وتحليل كرتے ہوئے كہا كہ سیٹلائٹ چينل الجزيرہ كے عہديداروں كو چاہیے كہ وہ اس موضوع پر سنجيدگی سے غور كریں كيونكہ حضرت علی علیہ السلام كی شخصيت كا شيعہ اور سنی سبھی احترام كرتے ہیں۔ لہذا اس ڈرامے كی ديگر قسطوں كو نشر كرنے سے اجتناب كریں۔ كيونكہ اس قسم كے توہين آميز اقدام كا تكرار دنيائے اسلام كے مراجع تقليد اور پوری دنيا كے مسلمانوں كی طرف سے شديد ردعمل كا باعث بنے گا۔
453113