امارات میں "زايد" نامی ریڈيو قرآن كريم كا افتتاح

IQNA

امارات میں "زايد" نامی ریڈيو قرآن كريم كا افتتاح

12:02 - August 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1818266
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے امارات كے "الفجيرۃ" شہر كی ثقافتی اور تبليغاتی انجمن كی كوششوں سے اس شہر میں "زايد" نامی ریڈيو قرآن كريم كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "WAM" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الفجيرۃ شہر كی ثقافتی اور تبليغاتی انجمن كے سربراہ "راشد بن حمد بن محمد الشرقی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس ریڈيو قرآن كريم كا افتتاح الفجيرۃ كی حاكم اعلی كونسل كے ركن "حمد بن محمد الشرقی'' كے تعاون سے ہوا ہے ۔ اس ریڈيو كے پروگرام ۲ ' ۱۰۰ فريكوئينسی سے نشر ہوں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس ریڈيو قرآن كريم كے افتتاح كا مقصد قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كے بارے میں معلومات فراہم كرنا، لوگوں كے درميان محبت اور بھائی چارے كی فضا قائم كرنا اور امارات كے عوام كو دينی تعليمات اور علوم سے آگاہ كرنے اور اپنی زندگی كا حصہ بنانے میں اہم كردار ادا كرنا ہے۔ الفجيرۃ كی ثقافتی اور تبليغاتی انجمن كے مشير" سعيد الضنحانی" نے كہا كہ "زايد" ریڈيو قرآن كريم كے زيادہ تر پروگرام قرآنی ہیں ۔ اس پہ دنيائے اسلام كے مشہور قراء كی تلاوت قرآن كريم كو بھی نشر كيا جائے گا۔ "زايد" ریڈيو قرآن كريم كے انچارج نے آخر میں كہا كہ دن رات دنيائے اسلام كے مشہور قاريوں كی تلاوت كو نشر كرنے كے علاوہ یہ ریڈيو تفسير قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) كے مختلف پروگراموں كو بھی نشر كرے گا۔
453055
نظرات بینندگان
captcha