قرآنی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا ہفتہ كو افتتاح ہو رہا ہے

IQNA

قرآنی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا ہفتہ كو افتتاح ہو رہا ہے

14:17 - August 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1818700
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن شعبہ ثقافت كے سربراہ نے ۲۹ اگست بروز ہفتہ كو قرآنی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كے افتتاح كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن شعبہ ثقافت كے سربراہ محمود واعظی نے ايك پريس كانفرنس میں اس آرگنائزيشن كی قرآنی سرگرميوں كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزيشن كے تعاون سے دنيا كے ۲۱ ماہرين آرٹ كی شركت سے سترہویں بين الاقوامی قرآنی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا افتتاح ۲۹ اگست بروز ہفتہ كو ہو گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ پينٹنگ، خطاطی اور طلائی ملمع كاری كے قالب میں ڈھالنے والے ماہرين آرٹ كے قرآنی فن پاروں كو پيش كرنے كے ساتھ ساتھ دينی معارف پر مكمل عبور ركھنے والے ۱۲ قرآنی محققين بھی اس بين الاقوامی نمائش كی خصوصی ابحاث میں شركت كریں گے۔
453993
نظرات بینندگان
captcha