بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ۲۲ اگست كو شروع ہونے والے تين مہينے كے تعليمی كورس میں ۱۸ سال سے زائد عمر كی ۲۰ مسلمان خواتين شركت كر رہی ہیں۔ اس تعليمی كورس میں انہیں مندرجہ ذيل موضوعات كے بارے میں تعليم دی جا رہی ہے:
اسلام كيا ہے؟ عقائد، احكام، قرآن كريم كی نظر میں مسلمان عورت كا مقام، ايران كا اسلامی انقلاب ، پردہ اور پردہ سے متعلق قرآنی آيات، خاندان میں عورت كا كردار، اولاد كی تربيت زندگی، میں توحيد كی اہميت، اسلام كی نظر میں ازدواج و طلاق وغيرہ۔"شيخ نوح" اور شيخ سليمان بنداغو" ان موضوعات كی تعليم دیں گے۔
453901