تركی كے شہر "آدی يامان" میں قرآنی محفل كا اہتمام

IQNA

تركی كے شہر "آدی يامان" میں قرآنی محفل كا اہتمام

13:04 - August 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1819361
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے تركی كے شہر "آدی يامان" میں اس ملك كے ممتاز قاريوں كی شركت سے ايك قرآنی محفل منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "haberfx" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "آدی يامان" شہر كی ميونسپل كمیٹی كی كوششوں اور تركی كے سينكڑوں مسلمان عوام كی شركت سے یہ پروگرام اس شہر كے "ڈيموكریٹك" پارك كے كانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں قرآن كريم كے قاريوں اور حفاظ نے تلاوت قرآن كريم سے محفل كو منور كيا۔ اس كے علاوہ اس پروگرام میں قرآنی معلومات پر مشتمل ايك مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات عطا كیے گئے۔
454648
نظرات بینندگان
captcha