يمن میں "الصالح" نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

يمن میں "الصالح" نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:37 - August 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1819392
بين الاقوامی گروپ: يمن كے وزير اوقاف و مذہبی امور "حمود الھتار" نے اس ملك میں اسلامی اور عرب ممالك كے نمائندوں كی شركت سے حفظ ، قرائت اور تجويد قرآن كريم كے "الصالح" نامی بين الاقوامی مقابلوں كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حمود الھتار نے يمن كے دارالحكومت "صنعاء" مں تيسرے قرآنی مقابلوں كے ابتدائی مرحلہ كے آغاز پر كہا ہے كہ عنقريب وزارت اوقاف كی طرف سے ان مقابلوں كے انعقاد كے وقت كا اعلان كيا جائے گا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كا مقصد حفظ اور قرائت قرآن كريم كی طرف جوانوں كو رغبت دلانا اور مفاہيم قرآن كريم میں تدبر اور فہم بتايا گيا ہے۔
455453

نظرات بینندگان
captcha