بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Tanimsiz" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حال ہی میں تشكيل پانے والی اسلامی پارٹی نے "تفرقہ ڈالنے كی بجائے، اتحاد و وحدت ايجاد كرو" كے نعرے كے ساتھ اليكشن میں حصہ ليا ہے اور اسے اس صوبے میں اپنی كاميابی كی كافی زيادہ اميد ہے۔ صلح و عدالت پارٹی كے سربراہ " ھالوك يئلدئز" نے جرمنی كے علاقائی اليكشن میں اس پارٹی كی شركت كے اہداف كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ مختلف اديان اور تہذيبوں كے لوگوں كو چاہیے كہ وہ صلح آميز زندگی گزارنے كے لئے كوشش كریں تاكہ ايك سالم معاشرے كی بنياد ركھی جا سكے۔ صلح و عدالت نامی پارٹی كے سربراہ نے مزيد كہا كہ اس وقت اس پارٹی كے ۵۰ اراكين ہیں جو سب كے سب نسل پرستی كے مخالف ہیں ۔ انہوں نے كہا كہ اليكشن میں حصہ لينے كا مقصد فقط مسلمانوں كی امداد كرنا نہیں بلكہ ہماری پارٹی ايك قومی ہدف كے تحت اليكشن میں حصہ لے رہی ہے تاكہ مسلمان اور غير مسلمان لوگ ٹيبل ٹاك كے ذريعے اپنے مسائل كو حل كریں۔
455401