بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسپين میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر نے امام حسن مجتبی علیہ السلام كی ولادت با سعادت، شبہائے قدر اور اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كی شہادت اور ماہ مبارك رمضان كی ديگر مناسبتوں پر مختلف پروگراموں كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے جن میں مذہبی تقارير، تلاوت قرآن كريم، شبہائے قدركی دعائیں اور مناجات اور نماز جماعت كا قيام شامل ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ۱۴ ماہ مبارك رمضان كو امام حسن مجتبی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ايك خصوصی پروگرام منعقد ہو گا جس میں مؤمنين كے لئے افطاری كا بندوبست بھی ہو گا۔ اس كے علاوہ شبہائے قدر اور اميرالمؤمنين علی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے بھی مختلف پروگرام منعقد ہوں گے جن میں حجۃ الاسلام والمسلمين صداقت زادہ حاضرين كو مواعظ حسنہ سے مستفيد كریں گے۔
455389