بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Yeni Asya" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے محكمہ اوقاف كے سربراہ "سليمان نجاتی آك چشمہ" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ تركی كے محكمہ اوقاف كی كوششوں سے انقرہ میں منعقد ہونے والی اس نمائش كا افتتاح ہو چكا ہے۔ ۲۹ اگست بروز ہفتہ كو استنبول كی مسجد " سلطان احمد" میں اس كا افتتاح ہوا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ انقرہ میں منعقدہ دينی كتابوں كی نمائش میں ۶۵ اسٹال اور استنبول میں منعقدہ نمائش میں ۱۲۵ اسٹال لگائے گئے ہیں۔ تركی كے دينی پبليكيشنز اس نمائش كے اختتام تك ۲۵ فيصد رعايت پر كتابوں كو فروخت كریں گے۔
455476