تركی میں دينی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

IQNA

تركی میں دينی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

12:39 - August 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1819877
بين الاقوامی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے تركی كے شہر استنبول میں دينی كتابوں كی نمائش كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Yeni Asya" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے محكمہ اوقاف كے سربراہ "سليمان نجاتی آك چشمہ" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ تركی كے محكمہ اوقاف كی كوششوں سے انقرہ میں منعقد ہونے والی اس نمائش كا افتتاح ہو چكا ہے۔ ۲۹ اگست بروز ہفتہ كو استنبول كی مسجد " سلطان احمد" میں اس كا افتتاح ہوا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ انقرہ میں منعقدہ دينی كتابوں كی نمائش میں ۶۵ اسٹال اور استنبول میں منعقدہ نمائش میں ۱۲۵ اسٹال لگائے گئے ہیں۔ تركی كے دينی پبليكيشنز اس نمائش كے اختتام تك ۲۵ فيصد رعايت پر كتابوں كو فروخت كریں گے۔
455476
نظرات بینندگان
captcha