قرآنی معلومات كے دوسرے بين الاقوامی انٹرنیٹ مقابلے كا انعقاد

IQNA

قرآنی معلومات كے دوسرے بين الاقوامی انٹرنیٹ مقابلے كا انعقاد

13:02 - August 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1819913
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے تعاون سے انسانوں كی سماجی اور انفرادی زندگی سے براہ راست مرتبط قرآن كريم كے اعلی مفاہيم سے مسلمانوں كو آگاہ كرنے كی غرض سے قرآنی معلومات كا دوسرا بين الاقوامی انٹرنیٹ مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مقابلے میں شركت كی آخری تاريخ ۴ اكتوبر ۲۰۰۹ء بمطابق ۱۵ شوال ۱۴۳۰ ھ ۔ ق ہے جس میں دنيا كے تمام مسلمان شركت كر سكتے ہیں۔ تاہم ہر شخص فقط ايك مرتبہ اس مقابلے میں حصہ لے سكتا ہے۔ اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزيشن اس مقابلے میں قرعہ كشی كے ذريعے منتخب ہونے والے ۲۳۰ افراد میں سے ہر فرد كو مبلغ ۵۰ ڈالر انعام دے گی۔
اس مقابلے میں شركت كے شائقين اپنے كوائف درج كرنے كے ساتھ اس انٹرنیٹ مقابلے كے تيس سوالوں كے صحيح جوابات كو انتخاب كرنے كے بعد سوالنامے كوارسال كریں۔
اميد كی جاتی ہے كہ دنيا كے تمام مسلمان قرآن كريم كی ہدايت پر مشتمل نورانی آيات میں غوروخوض اور تدبر كے ذريعے اس الہی كتاب كے فرامين كی روشنی میں ايك اسلامی اور صحيح زندگی سے بہرہ مند ہوں گے۔
456445

نظرات بینندگان
captcha