ميشگن میں" عبدالعزيز حكيم" كی وفات كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

IQNA

ميشگن میں" عبدالعزيز حكيم" كی وفات كی مناسبت سے پروگرام كا انعقاد

13:38 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820377
بين الاقوامی گروپ: سپريم اسلامك عراق كونسل كے قائد حجۃ الاسلام والمسلمين سيد عبدالعزيز حكيم كی وفات كی مناسبت سے امريكی رياست ميشگن كے "ديربرن" شہر میں ايك مجلس ترحيم منعقد كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Freep" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ پروگرام ديربرن شہر كے اسلامی تعليمی مركز كربلا میں منعقد ہوا جس میں امريكہ میں مقيم ۳۰۰ سے زائد عراقی مسلمانوں اور عيسائيوں نے شركت كی۔ اس پروگرام میں مقررين حضرات نے اس عالم با عمل كی شخصيت اور ان كی خدمات كو خراج تحسين پيش كرتے ہوئے انہیں منادی وحدت و اتحاد كا نام ديا ہے۔
456057
نظرات بینندگان
captcha