ماہ رمضان كی مناسبت سے الاردنیہ ہسپتال میں خيراتی بازار كا افتتاح

IQNA

ماہ رمضان كی مناسبت سے الاردنیہ ہسپتال میں خيراتی بازار كا افتتاح

15:24 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820467
فن وثقافت گروپ: الاردنیہ ہسپتال كے عہديداروں كی كوششوں سے اس ہسپتال میں خيراتی بازار كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بازار میں ۲۰ انسٹیٹيوٹز اور ہينڈی كرافٹس میں سرگرم عمل چند گھريلو خواتين نے اپنی اپنی مصنوعات پيش كی ہیں جن كی فروخت سے جمع ہونے والی رقم مريضوں كے علاج كے لئے مختص كی جائے گی۔ الاردنیہ ہسپتال كے انچارج نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس بازار كے افتتاح سے ہسپتال اور خيراتی اداروں كے مابين تعلقات مزيد مستحكم ہوں گے۔ عبدالكريم القضاۃ نے مزيد كہا ہے كہ بيمار لوگ، ہسپتال كا عملہ اور بيماروں كی عيادت كرنے والے اس بازار سے اپنی ضرورت كی اشياء خريد سكتے ہیں۔
456912
نظرات بینندگان
captcha