تيونس كی مطبوعات میں " ايران میں ماہ مبارك رمضان" كا تعارف

IQNA

تيونس كی مطبوعات میں " ايران میں ماہ مبارك رمضان" كا تعارف

15:23 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820469
فن وثقافت گروپ: تيونس كے فرانسيسی زبان كے روزنامہ "لوكوتودين" نے اپنے ايك مضمون میں ماہ مبارك رمضان میں ايرانيوں كے آداب و رسوم اور عبادات كا تعارف كروايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ لوكوتودين كی خاتون نامہ نگار ايمان عبدالرحمانی نے تيونس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سيد حسن عصمتی سے لئے گئے انٹرويو میں ماہ مبارك رمضان میں ايرانی آداب و رسوم، قرآنی محافل كے انعقاد، بين الاقوامی قرآنی نمائش كے انعقاد اور شبہائے قدر كے پروگراموں كی طرف اشارہ كيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ اس نامہ نگار نے اپنے اس مضمون میں اشارہ كيا ہے كہ جب وہ تيونس میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر میں داخل ہوئی تو تلاوت قرآن كريم كی زيبا آواز سے اسے بہت لطف آيا ۔
456892
نظرات بینندگان
captcha