بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ لوكوتودين كی خاتون نامہ نگار ايمان عبدالرحمانی نے تيونس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سيد حسن عصمتی سے لئے گئے انٹرويو میں ماہ مبارك رمضان میں ايرانی آداب و رسوم، قرآنی محافل كے انعقاد، بين الاقوامی قرآنی نمائش كے انعقاد اور شبہائے قدر كے پروگراموں كی طرف اشارہ كيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ اس نامہ نگار نے اپنے اس مضمون میں اشارہ كيا ہے كہ جب وہ تيونس میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر میں داخل ہوئی تو تلاوت قرآن كريم كی زيبا آواز سے اسے بہت لطف آيا ۔
456892