ہالينڈ كی حكومت نے آمسٹرڈيم كے اسلامی سكول كی مالی امداد روك دی

IQNA

ہالينڈ كی حكومت نے آمسٹرڈيم كے اسلامی سكول كی مالی امداد روك دی

15:23 - August 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1820470
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كے آمسٹرڈيم شہر كی ميونسپل كمیٹی نے "الصديق" نامی اسلامی سكول كی چارشاخوں كی مالی امداد روك دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے trt كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہالينڈ كے وزير تعليم كے مشير"شارون ديكسما" نے اس اقدام كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ فيصلہ وزارت تعليم كی جانب سے ملنے والی رپورٹوں كی بناء پر كيا گيا ہے جن میں یہ بيان كيا گيا ہے كہ ان سكولوں كے اساتذہ سماجی قوانين كی مراعات نہیں كيا كرتے تھے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ فی الحال عارضی طور پر مارچ ۲۰۱۰ء تك ان سكولوں كی مالی امداد روك دی گئی ہے تاكہ ہالينڈ كی وزارت تعليم اس عرصے كے دوران ان سكولوں كے عہديداروں كی سرگرميوں پر كڑی نگاہ ركھے اور اگر اس دوران انہوں نے اپنی سرگرميوں كو قانون كے مطابق جاری ركھا تو مالی امدادی بحال كر دی جائے گی۔
رپورٹ كے مطابق الصديق سكول كے عہديداروں نے آمسٹرڈيم كی وزارت تعليم اور ميونسپل كمیٹی كے خلاف شكايت تيار كر ركھی ہے جسے آئندہ چند دنوں میں اس شہر كی عدالت میں پيش كيا جائے گا۔
456853

نظرات بینندگان
captcha