بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "World Bulletin" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرآن كريم كے یہ ۲۵۰۰ نسخے سوڈانی طلباء كے درميان تقسيم كیے گئے ہیں تاكہ قرآن كی تعليم حاصل كرنے كے لئے ان كی ضرورتوں كو پورا كيا جا سكے۔ اس كے علاوہ اس آرگنائزيشن نے ماہ مبارك رمضان میں سوڈان كے ڈارفور علاقے میں كئی ايك مساجد كے افتتاح، افطاری اور يتيموں كی امداد كے پروگرام منعقد كیے ہیں۔ تركی كی ترسيل امداد آرگنائزيشن كی ۱۹۹۵ء میں بنياد ركھی گئی تھی اور یہ اس وقت ۱۰۰ سے زائد ممالك میں سرگرم عمل ہے۔
456637