فلسطين میں " قرآن میں اخلاق" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

فلسطين میں " قرآن میں اخلاق" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:07 - September 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1820905
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے شہر " الطيبہ" كے حفظ قرآن سنٹر" الفرقان" میں اس ملك كے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سو سے زائد حافظ قرآن طلباء و طالبات كی شركت سے "قرآن میں اخلاق" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "قدس پريس" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كے حفظ قرآن انسٹیٹيوٹ الفرقان میں افطار كے بعد منعقد ہونے والے سيمينار میں معاشرے كے مختلف طبقات میں قرآن كريم كی اخلاقی تعليمات كو عملی جامہ پہنانے كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی ہے۔ حفظ قرآن انسٹیٹيوٹ الفرقان كے سربراہ "شيخ جابر جابر" نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے قرآن كريم كے اخلاقی پہلوؤں كی وضاحت كی اور انہوں نے قرآن كريم كے حفاظ سے كہا كہ وہ اپنی زندگی اور كردار میں قرآن تعليمات كو نمونہ عمل بنانے كی كوشش كریں۔ فلسطين كے "الطيبۃ" شہر كی اسلامی تحريك كے سربراہ "ابراہيم صرصور" نے بھی اپنے خطاب كے دوران قرآنی احكام اور تعليمات پر عمل پيرا ہونے كو دنيا اور آخرت میں انسان كی سعادت كا ذريعہ قرار ديا ہے۔ اور طلباء طالبات سے كہا كہ وہ فقط قرآن كو حفظ كرنے پر اكتفا نہ كریں بلكہ اس الہی كتاب كی گرانبہا تعليمات میں غوروخوض اور تدبر بھی كریں۔
457352
نظرات بینندگان
captcha