سوریہ میں" قرآن كريم میں قدس" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

سوریہ میں" قرآن كريم میں قدس" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

14:25 - September 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1820919
فكرونظر گروپ: دمشق كی مسجد يرموك كے امام جماعت شيخ "عبداللہ كتمتو" نے شبہائے رمضان كے حوالے سے منعقدہ دوسری نشست میں اپنے ايك آرٹيكل میں "قرآن كريم كی روشنی میں قدس شريف" كے موضوع كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شبہائے رمضان كی مناسبت سے منعقد ہونے والی اس دوسرے نشست میں سوریہ، فلسطين، لبنان اور ايرانی ماہرين كی ايك بہت بڑی تعداد نے شركت كی۔
ياد رہے كہ یہ نشست ايرانی كلچرل سنٹر كی عمارت كے امام خمينی ہال میں منعقد ہوئی ہے۔ اس نشست میں شيخ عبداللہ كتمتو نے ابتداء میں قرآن كريم اور احاديث میں قدس شريف كی منزلت اور مقام اور پھر اس كے تاريخی مقام و منزلت كے بارے میں انتہائی مفيد مطالب پيش كیے۔ انہوں نے معراج پيغمبر(ص) كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ خداوند متعال پيغمبر اكرم (ص) كے عزت و احترام كی غرض سے انہیں معراج پر لے گيا اور معراج كے سفر كا آغاز فلسطين سے ہی ہوا تھا جو اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ یہ دين ايك عالمی دين ہے۔ اس خطيب نے مزيد كہا كہ قرآن كريم كی فراوان آيات میں قدس شريف كی قدرومنزلت كو بيان كيا گيا ہے جيسا كہ مندرجہ ذيل آيات میں واضح ہے:
(سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَیْلا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الأقْصَى الَّذِی بَارَكْنَا حَوْلَهُ ) سورہ اسراء آيت نمبر ۱۔
(وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا یُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الأرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِی بَارَكْنَا فِيهَا ) سورہ اعراف آيت نمبر ۱۳۷۔
(وَنَجَّیْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الأرْضِ الَّتِی بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ) سورہ انبياء آيت نمبر ۷۱۔
(وَلِسُلَیْمَانَ الرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِی بِأَمْرِهِ إِلَى الأرْضِ الَّتِی بَارَكْنَا فِيهَا ) سورہ انبياء آيت نمبر ۸۱۔
(وَجَعَلْنَا بَیْنَهُمْ وَبَیْنَ الْقُرَى الَّتِی بَارَكْنَا فِيهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا فِيهَا السَّیْرَ سِيرُوا فِيهَا لَیَالِیَ وَأَیَّامًا آمِنِينَ) سورہ سبأ آيت نمبر ۱۸۔
(یَا قَوْمِ ادْخُلُوا الأرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِی كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَلا تَرْتَدُّوا عَلَى أَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَاسِرِينَ) سورہ مائدہ آيت نمبر ۲۱۔
عبداللہ كتمتو نے احاديث نبوی(ص) میں بھی قدس شريف كے مقام و منزلت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے چند احاديث كو ذكر كيا ہے۔
پيغمبر اكرم(ص) نے فرمايا:( ان مكھ بلد عظيم، عظمۃ اللہ و عظم حرمتۃ و حفھا بالملائكۃ قبل ان يخلق شيئا من الارض بالف عام و وصلھا بالمدينھ و وصل المدينہ بيت المقدس۔۔۔ ثم خلق الارض بعد الف عام۔/ابن الجوزی/ص ۷۲۔
پيغمبر اكرم(ص) نے فرمايا: (نعم المسكن فیہ صلاۃ كانت بالف صلاۃ فيما سواہ) مسند احمد/۴۶۲۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ امام خمينی(رح) نے بھی قدس شريف كی قدرومنزلت كو جانتے ہوئے ماہ مبارك رمضان كے آخری جمعہ كو قدس كا عالمی دن قرار ديا ہے اور امام خمينی نے ايسے مخلص شاگردوں كی تربيت كی ہے جو امت اسلامی كی عزت اور شرافت كا دفاع كرتے ہوئے ان كے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
457513

نظرات بینندگان
captcha