بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اليوم السابع" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر كے وزير اوقاف كے قاہرہ میں دفتر اور مصر كے بين الاقوامی مقابلوں كے انعقاد كے انچارج"عبدالقادر سرحان" نے كہا ہے كہ یہ مقابلے ۷ ستمبر بروز سوموار كو پانچ شعبوں میں شروع ہوں گے جو دو ہفتہ تك جاری رہیں گے۔
سرحان نے ان مقابلوں كے انعقاد كے طريقہ كار كی وضاحت كرنے كے لئے بلائی جانے والی پريس كانفرنس میں كہا كہ یہ مقابلے دو عليحدہ عليحدہ مقامات پر منعقد ہوں گے اور منصفين كی دو كمیٹياں بنائی جائیں گی۔ منصفين كی پہلی كمیٹی مصر، ليبيا، سنيگال، لبنان اور سعودی عرب كے افراد پر مشتمل ہو گی اور دوسری كمیٹی كے منصفين مصر، تيونس، سوریہ، مراكش اور سوڈان سے ہوں گے جو ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض انجام دیں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مایہ ناز قاری "شيخ ابوالعينين شعيشع" منصفين كی ان دونوں كمیٹيوں كے انچارج ہوں گے اور دونوں كمیٹيوں كے درميان اختلاف رائے كی صورت میں ان كے فيصلے كو ترجيح دی جائے گی۔
458082