مينہ سوتا میں اسلامی ثقافتی اور تفريحی سنٹر كی تعمير

IQNA

مينہ سوتا میں اسلامی ثقافتی اور تفريحی سنٹر كی تعمير

12:32 - September 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1821308
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست مينہ سوتا میں مسلمان جوانوں كے لئے اسلامی ثقافتی اور تفريحی سنٹركی تعمير كی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مينہ سوتا میں صومالی جوانوں كے مركز كے انچارج "متيوپالمبو" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مركز كی تعمير كا مقصد مسلمان جوانوں كی سماجی ضروريات كو پورا كرنا اور معاشرتی سلامتی كے اضافہ كے لئے ايك مناسب ماحول پيدا كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس ثقافتی اور تفريحی مركز كی تعمير میں تقريباً ۴۸ ميليون ڈالر كی لاگت آئے گی جو اس علاقے میں رہنے والے تقريباً ڈیڑھ لاكھ مسلمانوں كے لئے قابل استفادہ ہو گا۔
اس مركز میں مختلف پروگراموں كے لئے مختلف قسم كے ہال بنائیں جائیں گے جن میں سوئمنگ پول، ورزش ہال، دينی اور ثقافتی پروگراموں كے انعقاد كے لئے ہال، ہوٹل اور لائبريری شامل ہیں۔
457916

نظرات بینندگان
captcha