دنيا میں اسلامی بينكوں كے سرمایہ میں بے پناہ اضافہ

IQNA

دنيا میں اسلامی بينكوں كے سرمایہ میں بے پناہ اضافہ

13:14 - September 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1821374
بين الاقوامی گروپ: دنيا میں موجودہ معاشی بحران كے باوجود پوری دنيا كے سو سے زائد اسلامی بينكوں كے سرمایہ میں ۶۶ فيصد كا اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ "ايشين بينكر" كے توسط سے شائع ہونے والی رپورٹ میں آيا ہے كہ اسلامی بينكوں كے سرمایہ میں بے پناہ اضافہ اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ اسلام كا معاشی نظام ايك كامياب نظام ہے۔
"ايشين بينكر" انسٹیٹيوٹ نے اپنی رپورٹ میں مزيد كہا ہے كہ دنيا كا معاشی بحران ہرگز اسلامی معاشی اداروں پر اثر انداز نہیں ہو سكتا اور یہ ان اسلامی مالی اداروں كے مالكين كی ايك بہت بڑی كاميابی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ايران كا نيشنل بينك ۴۵ ارب ڈالر كے سرمایہ كے ساتھ دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كے طور پر متعارف ہوا ہے۔
457871
نظرات بینندگان
captcha