امريكہ میں اسلام اہانت عبارتوں پر مشتمل ٹی شرٹس كی فروخت

IQNA

امريكہ میں اسلام اہانت عبارتوں پر مشتمل ٹی شرٹس كی فروخت

11:35 - September 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1821634
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست فلوریڈا میں ايك عيسائی آرگنائزيشن نے اہانت اسلام سے متعلق عبارتوں پر مشتمل ٹی شرٹس كو فروخت كرنے كے لئے انہیں وسيع پيمانے پر بازار میں تقسيم كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے Zeynebiye كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان ٹی شرٹس پر تحرير شدہ عبارتوں میں اسلام كو ايك غير الہی دين كے طور پر متعارف كروايا گيا ہے اور يوں لوگوں كے درميان عيسائيت كی تبليغ كرنے كی كوشش كی گئی ہے۔
كيليفورنيا میں واقع ايك عيسائی انسٹیٹيوٹ "Dawo World Outreach" نے یہ اقدام كيا ہے اور اس كليسا كے اعلی حكام كے اس اقدام كا مقصد اسلام كو ايك شدت پسند دين كے طور پر متعارف كروانا اور مسلمانوں كو دين عيسائيت كی طرف دعوت دينا ہے۔
ياد رہے كہ كچھ عرصہ پہلے رياست فلوریڈا میں دسيوں طلباء ان شرٹوں كو پہن كر سكولوں میں داخل ہوئے تو دوسرے طلباء نے اس اقدام پر شديد اعتراض كيا اور سكول كے انچارج نے فوراً انہیں سكول سے نكال ديا۔
458722

نظرات بینندگان
captcha