بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے كراچی میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق كراچی كے ايرانی كلچرل سنٹر میں قرآنی مقابلوں كا یہ فائنل راؤنڈ حفظ، قرائت اور مفاہيم قرآن كے ابتدائی مقابلوں كے بعد منعقد ہوا ہے جس میں ہر سال ماہ مبارك رمضان میں كراچی كے مختلف سكولوں كے بچوں كے درميان مقابلے ہوتے ہیں۔
اس مرحلے میں ۲۵ حفاظ اور قراء ۱۰ سپاروں كے حفظ، ۲۰سپاروں كے حفظ، حفظ كل قرآن كريم كے ساتھ ۱۴ سال كی عمر سے كم كے بچے اور ۱۴ سے ۲۲ سال كی عمر كے بچے شركت كریں گے۔
ياد رہے كہ قرآنی مقابلوں كےاس مرحلے میں ۲۰۰ طلباء اور ۶۰ طالبات نے شركت كی ہے۔
ان مقابلوں میں اہل سنت كے قاری "عبدالقيوم نقشبندی" اور شيعہ قاری " شبير حسين" منصفی كے فرائض انجام دیں گے۔ ان مقابلوں كے اختتام پرنماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
458557