كويت كے اسلامی مالی انسٹیٹيوٹ نے دس لاكھ كی تعداد میں قرآن كريم شائع كیے ہیں

IQNA

كويت كے اسلامی مالی انسٹیٹيوٹ نے دس لاكھ كی تعداد میں قرآن كريم شائع كیے ہیں

12:28 - September 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1821654
بين الاقوامی گروپ: كويت كے اسلامی مالی انسٹیٹيوٹ نے يكم ستمبر بروز منگل كو اپنے ايك بيانیے میں اس خيراتی انسٹیٹيوٹ كی جانب سے دس لاكھ كی تعداد میں قرآن كريم شائع كرنے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "Kuna" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ نے اپنی خبر میں كہا ہے كہ كويت كے سابق وزير اوقاف و مذہبی امور "عبداللہ المعتوق" كی سرپرستی میں كیے جانے والے اس اقدام كا مقصد غير مسلمانوں كو اسلام اور قرآن كريم اور ان كی حقيقی تعليمات سے آگاہ كرنا ہے۔
اس سے قبل كويت كے اس انسٹیٹيوٹ نے غير مسلموں كی آگاہی كے لئے قرآن كريم كی اشاعت كر كے امريكہ میں اس منصوبے كو عملی جامہ پہنايا تھا۔
458482

نظرات بینندگان
captcha