بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبأنیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن كی ۷۰ خواتين و حضرات كی شركت سے یہ مقابلے حفظ كل قرآن كريم، ۲۰ سپاروں كے حفظ اور ۱۰ سپاروں كے حفظ كے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔
يمن كے وزير اوقاف "حمود الہتار" نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں كو حفظ اور قرائت قرآن كريم كی رغبت دلانا اور ماہ مبارك رمضان میں احياء قرآن كريم ہے۔
الہتار نے آخر میں كہا كہ ان مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو بالترتيب دس لاكھ، ۷ لاكھ ۵۰ ہزار اور ۵ لاكھ يمنی ريال انعام كے طور پر نقد ديئے جائیں گے۔
459230