فرانس كے شہر"مارسی" میں پہلے اسلامی كالج كا افتتاح

IQNA

فرانس كے شہر"مارسی" میں پہلے اسلامی كالج كا افتتاح

13:52 - September 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1822346
بين الاقوامی گروپ: "ابن خلدون اسلامی كالج" كے عنوان سے فرانس كے شہر مارسی میں پہلے اسلامی كالج كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے yabiladi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ابن خلدون اسلامی كالج كے سربراہ" محسن نگازو" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پرائيوٹ كالج اس وقت تين كلاس رومز، تين تعليمی دفتر اور تقريباً چاليس مسلمان طلباء كے ساتھ آئندہ ہفتے كو اپنی تعليمی سرگرميوں كا آغاز كر دے گا۔
اسلامی كالج كے سربراہ نے مزيد كہا كہ فرانس كے جنوب مشرقی علاقے میں ابن خلدون اسلامی كالج كا افتتاح اس علاقے كے مسلمانوں كی ضرورت كے پيش نظر كيا گيا ہے اور اس میں فرانس كی قومی وزارت تعليم سے منظور شدہ كورس كے علاوہ اسلامی اور عربی تعليمی كورس بھی پڑھايا جائے گا۔
نگازو نے اسلامی كالج میں طالبات كے پردے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس كالج میں مسلمان طالبات كے لئے پردہ كرنے پر كوئی پابندی نہیں ہے كيونكہ ہم اسلامی تعليمات كا احترام كرتے ہیں۔
459341
نظرات بینندگان
captcha