اردن میں "تلاوت وتجويد كی قرآنی ليبارٹری" كا افتتاح

IQNA

اردن میں "تلاوت وتجويد كی قرآنی ليبارٹری" كا افتتاح

14:58 - September 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1822393
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كے صوبے "مفرق'' كی "آل بيت" يونيورسٹی كی كوششوں سے اس يونيورسٹی كے فقہی اور قانونی ريسرچ كالج میں " تلاوت وتجويد كی قرآنی ليبارٹری " كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۶۱۷۰۶ سے زائد دينار كی لاگت سے تيار ہونے والی اس ليبارٹری كے افتتاح میں آل بيت يونيورسٹی كے چانسلر نے شركت كی۔ یہ اس يونيورسٹی كی پہلی قرآنی ليبارٹری ہے۔
یہ ليبارٹری تجويد كے مختلف موضوعات كی تشريح جيسی گرانبہا قرآنی خدمات انجام دے گی اور طلباء اس ليبارٹری میں رجوع كر كے حروف كی ادائيگی كے مخارج كی كيفيت سے مربوط پروگرام كا مشاہدہ كر سكتے ہیں۔
آل بيت يونيورسٹی كے فقہی و قانونی كالج كے سربراہ نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ تلاوت قرآن كريم كے سلسلے میں اور طلباء كی قرآنی سطح كو مستحكم كرنے كے لئے یہ ليبارٹری بہت اہم كردار ادا كرے گی۔
459316

نظرات بینندگان
captcha