بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق ۱۰ ماہ مبارك رمضان سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں سولہ سال سے زيادہ عمر كے ۱۷۰ سے زائد افراد نے قرائت قرآن كريم اور سولہ سال سے كم عمر كے افراد نے ۱۰ سپاروں، ۵ سپاروں اور ايك سپارے كے مقابلوں میں شركت كی۔
شفاء قرآنی انسٹیٹيوٹ كے ايك عہديدار قاری پاك نژاد نے كہا ہے كہ یہ مقابلے پانچ دن تك جاری رہے اور اختتامی تقريب میں پہلی سے آٹھویں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا تعين بھی ہوچكا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو خصوصی انعامات سے نواز جائے گا۔
459723