بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے انجينئروں كے امور كی كمیٹی كی كوششوں اور اس ملك كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كے ادارہ قرآن كی نگرانی میں ۱۲ ماہ مبارك رمضان كو انجينئروں كے درميان حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا پہلا مرحلہ منعقد ہوا ہے۔
ان مقابلوں میں كويتی انجينئروں اور ان كے ۱۸ سال سے كم عمر كے بچوں نے شركت كی تھی جن میں "جمعہ حمد الشطی" ، "حميد مراد اشكانی"، "خميس العازمی" نے بالترتيب پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی تھی۔ انہیں بالترتيب ۵۰۰ كويتی دينار ۴۰۰ كويتی دينار اور ۳۰۰ كويتی دينار كے نقد انعامات دیے گئے۔
اسی طرح ۱۸ سال سے كم عمر كے بچوں كے درميان ہونے والے مقابلوں میں "مكررعبدالمحسن الوطيب"، "اسماء فؤاد العوضی"، "عبداللطيف جلال الطباطبائی" نے بالترتيب پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كی اور انہیں بالترتيب ۴۰۰، ۳۰۰اور ۲۰۰كويتی دينار كے نقد انعامات دیے گئے۔
459728