بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Brunei Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برونائی كی وزارت مذہبی امور ہر دو سال بعد ماہ مبارك رمضان میں ان مقابلوں كو منعقد كرتی ہے جس میں ملائيشيا، انڈونيشيا، سنگاپور اور برونائی كے نمائندے شركت كرتے ہیں۔
برونائی كی وزارت مذہبی امور كے مشير نے اس مقابلے كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد ان ۴ ممالك كے درميان تعاون كو فروغ دينا اور ان ممالك كے مسلمانوں كے درميان اسلامی شريعت، اخلاق اور عقائد كی تقويت كرنا اور جوان نسل كو قرآنی تعليمات كی حفاظت اور ان پر عمل پيرا ہونے كی ترغيب دلانا ہے۔ ان مقابلوں میں انڈونيشيا، ملائيشيا، برونائی اور سنگاپور كے اعلی احكام نے بھی شركت كی ہے۔
459590