آيسسكو نے بيت المقدس كو یہوديت كا روپ دينے كی روك تھام كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

آيسسكو نے بيت المقدس كو یہوديت كا روپ دينے كی روك تھام كا مطالبہ كيا ہے

12:46 - September 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1822792
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو نے اپنے بيانیے میں عالمی برادری سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بيت المقدس كو یہوديت كے رنگ میں رنگنے كا سد باب كرنے كے لئے فوری طور پر اقدام كرے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو نے اپنے بيانیے میں oic كے ركن ممالك، اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كے اراكين اور ہيومن رائٹس كی بين الاقوامی آرگنائزيشنز اور دنيا میں صلح و عدل قائم كرنے كے اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بيت المقدس میں یہودی بستيوں كی تعمير كے منصوبے كو متوقف كرنے كے سلسلے میں فوری اقدام كریں۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ صہيونی قومیں بيت المقدس میں ۲ ہزار نئے آنے والے یہوديوں كو آباد كرنے كے لئے گھروں كی تعمير كر رہی ہیں۔
آيسسكو نے اپنے بيانیے میں اردن كے مغربی كنارے میں یہودی نشين شہروں میں ہر روز اضافے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ فوری طور پر ايك اجلاس بلا كر صہيونی حكومت كے ان اقدامات كی تحقيق كرے۔
459901

نظرات بینندگان
captcha