بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حرم مطہر كے صاحب الزمان(عج) صحن میں منعقد ہونے والی قرآنی نمائش كی وزٹ كا ٹائم ساڑھے دس بجے شروع ہوا كرے گا۔
ماہ مبارك رمضان كے اختتام تك لگائی جانے والی اس نمائش میں ۵۰۰ سالہ قديمی قرآنی نسخوں كو ركھا گيا ہے۔
اسلامی ثقافت و ارشاد كا ادارہ، اسلامی تبليغاتی ادارہ، اسلامی تبليغاتی دفتر اور تبيان انسٹیٹيوٹ نے اس نمائش میں اپنی اپنی قرآنی سرگرميوں كو پيش كيا ہے۔
459898