كينيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے قرآنی مقابلے كا انعقاد

IQNA

كينيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے قرآنی مقابلے كا انعقاد

12:52 - September 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1823277
قرآنی سرگرمياں گروپ: كينيا میں موجود اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۶ ستمبر كو اس ملك كے شہر "ماليندی" میں حفظ اور تجويد قرآن كريم كا مقابلہ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے كينيا میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق " شيلا" مسجد میں منعقد ہونے والے اس مقابلہ میں كسی قسم كی عمر كی قيد نہیں تھی۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے كے انچارج "محمد ختيم" نے ايكنا كے نامہ نگار سے گفتگو كے دوران شركت كرنے والوں كی تعداد كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اس مقابلے میں ماليندی شہر كے اسلامی سكولوں كے ۵۴ طلباء نے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں شركت كی تھی۔
مقابلے كے اختتام پر ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے تقسيم انعامات كی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كے درميان قرآنی ثقافت كی ترويج اور قرآن كريم كی آيات میں تدبر كو فروغ دينے كے لئے بھرپور كوشش كرنی چاہیے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ ايرانی كلچرل سنٹر كينيا كے دارالحكومت نيروبی میں واقع ہے ليكن پورے كينيا میں قرآنی پروگراموں كے ساتھ تعاون كرنے كے لئے ہر وقت آمادہ ہے۔
460970
نظرات بینندگان
captcha