تنزانیہ میں طلباء سے مخصوص حفظ و قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

تنزانیہ میں طلباء سے مخصوص حفظ و قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

13:05 - September 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1823287
قرآنی سرگرمياں گروپ: تنزانیہ كے شہر دارالسلام كے " دای مون جبلی" ہال میں ۵ ستمبر كو اس شہر كے پرائمری اور مڈل سكول كے طلباء كے درميان حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا فائنل راؤنڈ منعقد ہوا ہے جس میں تنزانیہ كے صدر كی زوجہ نے بھی شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے تنزانیہ میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق صوبہ دارالسلام كے پرائمری اور مڈل سكولوں كے لڑكوں اور لڑكيوں نے پانچ سپاروں، ۱۰ سپاروں، ۲۰ سپاروں اور ۳۰ سپاروں كے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے ان مقابلوں میں شركت كی ہے۔
ان مقابلوں میں دارالسلام میں شعبہ الازہر كے سربراہ "مصطفی نصار" اور ان كے تين ساتھيوں نے منصفی كے فرائض انجام ديئے ہیں۔
تنزانیہ كی مسلمان خواتين كی انجمن كے مالی تعاون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران سے گئے ہوئے ايك گروپ اور ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے بھی شركت كی ہے۔ ان مقابلوں كے ساتھ ساتھ دينی كتابوں، اسلامی سافٹ ويئرز اور قرآنی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔ ان مقابلوں كے اختتام پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے بھی نوازا گيا ہے۔
460611

نظرات بینندگان
captcha