بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ديدار با قرآن كريم انجمن كے سربراہ "اسماعيل يئلدئز" نے اس غير سركاری ادارے كی تشكيل كا مقصد بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس انجمن كی تشكيل سے قبل ہم نے قرآن كريم كا شغف ركھنے والے افراد كے بارے میں وسيع پيمانے پر ريسرچ كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس رپورٹ كے مطابق ۹۵ فيصد سے زائد افراد كے گھروں میں خود قرآن كريم اور تقريباً ۷۵ فيصد افراد كے گھروں میں تركی ترجمہ كے قرآن كريم موجود ہیں ليكن ان افراد میں سے فقط ۵ فيصد لوگ مسلسل قرآن كريم كی تلاوت كرتے ہیں۔
انہوں نے اس قرآنی منصوبے كے لئے صالح اور مخير افراد كے تعاون كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم كی اشاعت اور اس كو مختلف افراد تك پہنچانے كے تمام اخراجات صالح اور مخير لوگ ادا كریں گے۔ البتہ بيرون ملك منعقد ہونے والی كانفرنسوں اور سيميناروں میں یہ قرآن كريم تحفہ كے طور پر بھيجے جائیں گے۔
460616