بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا'' سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی يونيورسٹی كے اصول دين كالج كے اسلامی تبليغاتی اور قرآنی مركز كی كوششوں اور دارالقرآن الكريم والسنۃ كے تعاون سے ۵ ستمبر كو غزہ میں منعقد ہونے والے اس قرآنی سيمينار میں حفظ اور تلاوت قرآن كريم كی تعليم میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
اس كے علاوہ حاضرين نے جديد وسائل سے استفادہ كرتے ہوئے حفظ قرآن كريم كے مراكز كی توسيع اور مساجد اور تبليغی مراكز میں حفاظ اور حفظ كے اساتذہ كے لئے دينی علوم كی میٹنگز كے انعقاد جيسے مسائل كو بھی بيان كيا ہے۔
460413