حفظ قرآن كريم كے تعليمی كورسز میں جديد وسائل سے استفادہ كی ضرورت

IQNA

حفظ قرآن كريم كے تعليمی كورسز میں جديد وسائل سے استفادہ كی ضرورت

14:54 - September 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1823387
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے حفظ قرآن كريم كے مراكز كی ساتویں قرآنی كانفرنس كے شركاء نے حفاظ قرآن كريم اور حفظ قرآن كريم كے تعليمی مراكز كو حفظ قرآن كريم كے تعليمی كورسز میں ترقی يافتہ اور جديد وسائل سے استفادہ كرنے كی ترغيب دلائی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا'' سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی يونيورسٹی كے اصول دين كالج كے اسلامی تبليغاتی اور قرآنی مركز كی كوششوں اور دارالقرآن الكريم والسنۃ كے تعاون سے ۵ ستمبر كو غزہ میں منعقد ہونے والے اس قرآنی سيمينار میں حفظ اور تلاوت قرآن كريم كی تعليم میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
اس كے علاوہ حاضرين نے جديد وسائل سے استفادہ كرتے ہوئے حفظ قرآن كريم كے مراكز كی توسيع اور مساجد اور تبليغی مراكز میں حفاظ اور حفظ كے اساتذہ كے لئے دينی علوم كی میٹنگز كے انعقاد جيسے مسائل كو بھی بيان كيا ہے۔
460413

نظرات بینندگان
captcha