مومباسا میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

مومباسا میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

15:11 - September 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1823397
بين الاقوامی گروپ: كينيا كے شہر مومباسا میں ۵ ستمبر بروز ہفتہ كو حفظ قرآن كريم كا مقابلہ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے كينيا میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ریڈيو "رحما" كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں ۱۱۵ حفاظ قرآن كريم نے ۱۵ سپاروں كے حفظ میں شركت كی ہے۔
ايرانی قاری مسعود پيروزمند نے بھی مومباسا كے خواتين كے اسلامی مركز میں مختصر سی شركت كرتے ہوئے قرآن كريم كی آيات كی تلاوت سے محفل كو منور كيا۔
ریڈيو رحما، مومباسا شہر كا اسلامی ریڈيو ہے جو دن رات اسلامی اور قرآنی پروگرامز نشر كرتا ہے۔
460276

نظرات بینندگان
captcha