بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حلب كے اسلامی آثار قديمہ كو متعارف كروانے كے لئے اس شہر كے ریڈيو اسٹيشن سے "حلب؛ معماری اور تمدن" كے عنوان سے ايك پروگرام نشر ہو رہا ہے۔
ریڈيو حلب كے انچارج نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس پروگرام كو نشر كرنے كا مقصد حلب كے اسلامی آثار قديمہ كی عمارتوں اور معماری سے آگاہ كرنا ہے۔
واضح رہے كہ ریڈيو حلب نے ۱۹۴۹ سے اپنی نشريات كا آغاز كيا ہوا ہے اور اس ریڈيو كے پروگرام روزانہ چھ گھنٹے نشر ہوتے ہیں۔
461137