مكہ كی ايك نشست میں مغربی معاشروں میں اسلام كے بارے میں پائے جانے والے خدشات كے راہ حل كا جائزہ ليا گيا۔

IQNA

مكہ كی ايك نشست میں مغربی معاشروں میں اسلام كے بارے میں پائے جانے والے خدشات كے راہ حل كا جائزہ ليا گيا۔

12:39 - September 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1824197
بين الاقوامی گروپ: ۶ ستمبر كو مكہ مكرمہ كی اسلامی عالمی انجمن كے دفتر میں يورپ كی اسلامی آرگنائزيشنز يونين كی ايك كمیٹی كی شركت سے منعقدہ پروگرام میں مغربی معاشروں میں اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں پائے جانے والے خدشات كے راہ حل كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں اسلامی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن عبدالمحسن التركی"، اسلامی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل كے مساجد اور تبليغ اسلامی امور میں "عبدالرحمن بن عبداللہ الزيد" اور يورپ كی اسلامی آرگنائزيشن كی يونين سے مربوط مسلمان جوانوں كے انچارج " حمد طہ" نے شركت كی ہے۔
اس نشست كے آغازمیں عبداللہ التركی نے عالمی انجمن كی تاسيس كے اہداف اور اس كی سرگرميوں اور خدمات كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی اور مغربی معاشروں میں اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں پائے جانے والے خدشات كے راہ حل كو اس انجمن كے ترجيحی كاموں میں سے شمار كيا ہے۔ اس نشست میں حمد طہ نے مغربی معاشروں میں اسلام اور مسلمانوں میں پائےجانے والے خدشات كو ان ممالك كے مسلمانوں كے لئے ايك بہت بڑا چيلنج قرار ديا ہے اور انجمن عالم اسلام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ زيادہ سے زيادہ اس مسئلہ كے راہ حل كے لئے كوشش كرے۔
461032

نظرات بینندگان
captcha