پاكستان كے شہر كراچی میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

پاكستان كے شہر كراچی میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:36 - September 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1824300
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شہر كراچی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے حفظ، قرائت اور مفاہيم قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
كراچی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سيد حسين تقی زادہ نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے كراچی میں موجود نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے حفظ، قرائت اور مفاہيم قرآن كريم كے شعبوں میں ۱۴ سال سے كم عمر اور۱۴ سے ۲۲ سال كے افراد كے درميان منعقد ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں كے ابتدائی مرحلے میں كراچی كے ۱۴۶ جوانوں نے مذكورہ تين شعبوں میں شركت كی جن میں سے ۲۵ افراد فائنل راؤنڈ كے لئے منتخب ہوئے۔
تقی زادہ نے كہا كہ ان مقابلوں كا فائنل راؤنڈ ۵ ستمبر كو امام حسين مجتبیٰ (ع) كی ولادت با سعادت كے دن منعقد ہوا جس میں پاكستان كے صوبے سندھ كے مقامی عہديداروں اور ايرانی عہديداروں نے شركت كی ہے۔
461714

نظرات بینندگان
captcha