بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے نيوز چينل " راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے صوبے قطيف كے " العوامیہ" شہر كی عزاداری انجمن "الزہراء" ۱۹ اور ۲۱ ماہ مبارك رمضان كی راتوں كو امام علی علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے اس شہر كے امام بارگاہ "المہدیہ" میں عزاداری كے پروگرام منعقد كر رہی ہے۔
شيعہ خطيب اور مبلغ " عبدالكريم العيسی" نے اس پروگرام میں حضرت علی علیہ السلام كی سيرت طيبہ اور فضائل كو بيان كيا اور اہليبيت (ع) كے مديحہ سراؤں نے اس امام عالی مقام كے سوگ میں نوحہ خوانی كی۔
461751