بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ كلاسوں آنتاليا صوبے میں مقيم تازہ مسلمانوں اور غير مسلموں كے لئے منعقد كی جا رہی ہے۔
آندرہ كروننت ہالر (خديجہ) نے ان كلاسوں میں غير ملكی سياحوں كی بھرپور شركت پر اظہار مسرت كرتے ہوئے كہا كہ ماناوقات كی مسجد فاتح كو ديكھنے كے لئے آنے والے غير مسلم سياح جرمنی زبان میں پيش كی جانے والی قرآنی آيات كو سنتے ہیں۔ اس مسلمان سوشيالوجسٹ نے مزيد كہا كہ ان قرآنی كلاسوں كے ساتھ ساتھ پيغمبر اكرم (ص) كے معنويت سے لبريز حالات زندگی اور قرآنی آيات كے شان نزول كو بھی بيان كيا جاتا ہے۔
واضح رہے كہ یہ كلاسیں يكم ماہ رمضان سے ہر روز ۹ بجے سے ۱۰:۳۰ بجے تك منعقد ہوتی ہیں جو ماہ رمضان كے اختتام تك جاری رہیں گی۔
461828